میسی اگلے سال بھارت آکر فٹ بال کھیلیں گے، بھارتی وزیر کھیل کا دعویٰ

Published On 20 November,2024 09:59 pm

کیرالہ :(دنیا نیوز) بھارتی وزیر کھیل نے دعویٰ کیا ہےکہ سٹار فٹبالر لیونل میسی اگلے سال بھارت آکر میچ کھلیں گئے۔

بھارت میں کرکٹ کو جتنا پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی فٹبال کا کھیل بھی عوام میں مقبول ہو رہا ہے،ایسے میں اب بھارتی فٹبال فینز کے لیے ایک بڑی خوشخبری بھی سامنے آئی ہے۔

تمام فٹبال شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ میسی یا رونالڈو میں سے کسی کو بھی اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دیکھیں، اس بار بھارتی شائقین کی ایک ایسی ہی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی اگلے سال بھارت میں فٹبال میچ کھیلنے آئیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل نے  انکشاف کیا کہ ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم، بشمول لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی، اگلے سال ایک انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے کیرالہ آئیں گے۔