برازیل :(ویب ڈیسک )ہسپانوی پولیس نے فٹ بالرز کے گھر چوریاں کرنے والا مبینہ گروہ گرفتار کر لیا۔
ہسپانوی پولیس کے بیان کے مطابق 6 ملزمان کے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر جولائی 2022 سے 8 نقب زنیوں کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق جن افراد کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ان میں ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے برازیلین کھلاڑی روڈریگو، اور کولمبین اسٹرائیکر، داڈامیل فالکاؤ شامل ہیں، جو میڈرڈ کی مخالف ٹیم رایو والیکانو کے لیے کھیلتے ہیں۔
یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ جب پولیس سے سوال کیا گیا کہ اب تک مزید کتنے فٹ بالرز کو ایسی نقب زنی وارداتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے تو پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق چوری کرنے والا مبینہ گروہ اپنا نشانہ ڈھونڈنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز اور تصاویر کا سہارا لیتا تھا۔
واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے یہ ملزمان اب تک 8 نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث قرار پائے ہیں جن میں سے ایک کے دوران تشدد کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔