نیویارک : (ویب ڈیسک ) پاناما نے قطر اور میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو شکست دے کر گولڈ کپ فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔
17 ویں گولڈ کپ کے دلچسپ مقابلے امریکہ اور کینیڈا میں جاری ہیں ، میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاناما نے قطر کے خلاف باآسانی 0-4 سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
فاتح ٹیم کی طرف سے اسماعیل ڈیاز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک سکور کی ، دوسرے کوارٹر فائنل میں میکسیکو نے کوسٹا ریکا کو 0-2 سے مات دی ۔
میکسیکو کی طرف سے ایرک سانچیز اور پینیڈا الوارڈو نے ایک ، ایک گول کیا ۔