کوئٹہ: (دنیا نیوز) 34 ویں قومی کھیلوں کے کامیاب انعقاد پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی بلوچستان سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان ایک پُر امن صوبہ ہے، ہم آنے والے نیشنل گیمز کو منعقد کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ بلوچستان کا موسم ہر قسم کے کھیلوں کے لیے مناسب ترین جگہ ہے، نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج گیا۔