راولپنڈی: (دنیا نیوز) جشن بہاراں کے سلسلے میں راولپنڈی کے شہریوں کی 5 کلومیڑ کی میراتھن میں بچوں، بزرگوں سمیت سب نے حصہ لیا، ریس جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
میراتھن راولپنڈی کے لیاقت باغ سے اقبال پارک تک تھی، ایتھلیٹس نے 5 کلومیٹر تک خوب ریس لگائی، ریس میں سینئر سٹیزن کے 30، اوپن کیٹگری کے 352 اور انڈر 16 کے 89 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ تندرستی کیلئے دوڑنا ضروری ہے، میراتھن کے بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے۔