راولپنڈی : کلر سیداں کے علاقہ بیل میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Published On 18 March,2023 02:34 am

راولپنڈی : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں فائرنگ کے ایک واقعہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلر سیداں کے علاقہ بیل میں پیش آیا جو کہ راولپنڈی اور آزاد کشمیر کی باؤنڈری پر پہاڑی علاقہ ہے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی شناخت زلیخاں بی بی اور نظرینہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دیگر دو افراد میں عنصر اور پرویز شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کی وجہ دیرینہ دشمنی معلوم ہوتی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔