فٹبال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل میں آج مراکش کا پرتگال، انگلینڈ کا فرانس سے مقابلہ ہوگا

Published On 10 December,2022 09:48 am

دوحا: (دنیا نیوز) دوحا میں جاری فٹبال کی عالمی جنگ آخری مراحل میں داخل ہونے لگی، ورلڈ کپ میں باقی دونوں کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل مراکش اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا، واحد عرب ٹیم اور سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو الیون پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے الثمامہ اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گی۔

فٹبال ورلڈ کپ کا آخری کوارٹر فائنل انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان شیڈول ہے جو رات بارہ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی فٹبال ورلڈ کپ کے اعصاب شکن کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا نے ہاٹ فیورٹ برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔