کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Published On 24 October,2022 04:54 pm

برسلز: (ویب ڈیسک) کینیڈاکے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرا لیاسائم نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف سیباسٹین کورڈا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔