پی ایس بی کا پی ایچ ایف انتخابات سے لاتعلقی کا فیصلہ

Published On 17 August,2022 06:03 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پی ایچ ایف انتخابات سے لاتعلقی کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملہ پر سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی گئی ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں مستقبل کا فیصلہ کرے گا، سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو انتخابات نہ کروانے کا خط لکھا تھا۔

قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر ہاکی فیڈریشن کو تحلیل کرنے کا حکم دے دیا ہے، بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر کو ہٹانے کے لئے وزیر اعظم کو سفارشات بھی بھجوادی گئی ہیں، ہاکی فیڈریشن کے گزشتہ 8 سال کے معاملات کی مکمل چھان بین کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔