ناٹنگھم ٹیسٹ میچ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

Published On 14 June,2022 10:18 pm

ناٹنگھم ٹیسٹ:(دنیا نیوز) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ناٹنگھم ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

ناٹنگھم ٹیسٹ میچ میں 299 رنز کا کیوی ہدف انگلش ٹیم نے پورا کر لیا، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اس فتح کے بعد انگلینڈ کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جونی بیئر سٹو 136 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان بین سٹوکس نے 75 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 553 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 539 رنز بنائے۔