کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے تاریخی عبدالستار ایدھی ہاکی گراؤنڈ کی قسمت نہ چمک سکی، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سندھ حکومت نے کئی بار مشترکہ اعلانات کئے نہیں، لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا۔
کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی سٹیڈیم بنانے کے پلان پر عمل نہ ہو سکا، منصوبے کے لئے کئی اجلاس ہوئے اعلانات کئے گئے لیکن بد قسمتی سے منصوبہ پر پیشرفت نہ ہو سکی۔
ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے سٹیڈیم کی تعمیر نو کا فیصلہ ہوا، نیا ڈیزائن فائنل ہوا لیکن حکام کی عدم دلچسپی رکاوٹ بن گئی۔
اس سٹیڈیم میں ہاسٹل ، ڈریسنگ روم سمیت 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہوگی، وی آئی پی پویلین بھی بنایا جائے گا ، میڈیا سنٹر، کمنٹری باکس بھی ہوگا۔ جاگنگ ٹریک ،فٹنس جم، سکواش کورٹ، سوئمنگ پول، سنوکر، باؤلنگ الیزے اور کافی شاپ بھی منصوبے میں شامل ہے۔