لاہور: (دنیا نیوز) لاہورفورٹریس سٹیڈیم میں تین روزہ میلہ مویشیاں جاری ہے، بکری، گھوڑے اور ریگستانی اونٹ کے ڈانس نے شہریوں کو خوب محظوظ کیا۔ ہیوی بائیکرز نے بھی بائیکس پر اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔ پیرا شوٹرز نے آسمان پر سماں باندھ دیا۔
لائیو سٹاک نے مختلف جانوروں کو نمائش کے لیے پیش کیا، ڈاگ ریس اور نیزے بازی کے بھی مقابلہ ہوئے۔ خواتین نے بھی نیزے بازی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں سکولوں کے بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بہترین پرفارمنس دینے والے افراد کو شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ شہریوں نے ساڑھے چار ہزار میٹر کی بلندی سے زمین پر بحفاظت لینڈنگ پر خوب داد دی۔
نیزے بازی کے مقابلہ میں جیتنے والوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے، ڈی سی او لاہور عمر چٹھہ نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو شاندار میلہ ہے ، شام کی تقریب بہت شاندار ہو گی۔