ڈھاکا: (دنیا نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا ۔
ڈھاکا میں کھیلے جانے والے میچ کے آغاز میں ہی کوریا نے گول سکور کر کے برتری حاصل کی جسے قومی کھلاڑی افراز نے فیلڈ گول کے ذریعہ ختم کیا، رانا وحید نے پاکستان کی جانب سے دوسرا اور تیسرا گول سکور کیا۔
کورین کھلاڑیوں نے مسلسل دو گول اسکور کرکے قومی ٹیم کی برتری ختم کردی، شاندار پرفارمنس پر افراز مین آف دی میچ قرار پائے ، قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے۔