نئی دلی: (دنیا نیوز) پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ میچ میں مصر کو تین ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان اگلا میچ اتورا کو ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا۔
بھارتی شہر بھوبنیشور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں مصر کے خلاف علی رضوان نے شاندار ہیٹرک اسکور کی۔ اسٹار کھلاڑی نے 19، 32 اور 53 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کیے۔ مصر کی جانب سے واحد گول عواد حسین نے اسکور کیا۔ پاکستان ٹیم کا اگلا میچ اتوار کو شیڈول ہے۔