ٹینس اسٹار اعصام الحق مینز ڈبلز میں جرمن جوڑی کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published On 05 September,2021 03:43 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق مینز ڈبلز میں جرمن جوڑی کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

نیویارک میں جاری ٹینس گرینڈ سلیم ’’یو ایس اوپن‘‘ مینز ڈبلز میں اعصام الحق کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، اعصام الحق نے اپنے برطانوی ساتھی جونی او میرا کے ہمراہ جرمن ٹیم کو شکست دی۔

قومی ٹینس اسٹار نے دو ایک سے فتح سمیٹ کر تیسرے راؤنڈ میں سیٹ پکی کی جہاں ان کا اسپینش اور ارجنٹائنی کھلاڑی سے میچ پڑے گا۔