ورلڈ چیمپئن باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Last Updated On 24 November,2019 02:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ چیمپئن باکسر محمد وسیم عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں کامیابی والدہ کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔

دبئی میں میکسیکن باکسر لوپیز کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد محمد وسیم کی واپسی، اسلام آباد ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، فتح قوم کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران نے محمد وسیم کا استقبال کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ بڑی فائٹ تھی، اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ مستقبل کے حوالے سے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ جم بنائیں گے اور باکسنگ کو فروغ دیں گے۔ باکسر محمد وسیم اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد کوئٹہ چلے جائیں گے۔