آسٹریلوی باکسر ڈوائٹ رچی کا ٹریننگ کرتے ہوئے انتقال ہو گیا

Last Updated On 10 November,2019 07:42 pm

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی باکسر ڈوائٹ رچی ٹریننگ سیشن کے دوران انتقال کر گئے۔ آنجہانی کی عمر صرف 27 برس تھی۔ اس اچانک موت پر دنیا بھر سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ڈوائٹ رچی کے پرمورٹر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ ہم شدید دکھ کیساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ نوجوان آسٹریلوی باکسر اب اس دنیا میں نہیں رہے، ان کی موت ٹریننگ سیشن کے بعد ہوئی۔

خیال رہے کہ ابھی گزشتہ ماہ ہی امریکن باکسر پیٹرک ڈے بھی دماغی چوٹوں کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ انھیں چارلس کون ویل کیساتھ لڑائی کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔