اگلی فائٹ کی تیاری کا عزم لیے باکسر محمد وسیم سکاٹ لینڈ روانہ

Last Updated On 03 October,2019 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی باکسرمحمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں ہونے والی فائٹ کی تیاری کے لئے سکاٹ لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی محمد وسیم کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی 22 تاریخ کو دبئی میں ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ میں حصہ لینے کی غرض سے ایم ٹی کے گلوبل ٹریننگ کیمپ جوائن کرنے سکاٹ لینڈ روانہ ہو رہا ہے، جہاں وہ دبئی فائیٹ کے لئے بھرپور تیاری کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، پروفیشنل باؤٹ کی جیت پر مبارکباد

اس سے قبل پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ اپنی موجودہ پرفارمنس سے بہت خوش ہوں۔ بدقسمتی سے ملک میں باکسنگ کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی ملنی چاہیے، میں نے ملک کا نام روشن کیا ہے مجھے استقبال کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم نے پروفیشنل فائٹ کی تیاریاں شروع کر دیں

 

یاد رہے کہ دبئی میں ہونیوالی پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی کے بعد باکسر جب پاکستان واپس پہنچے تو شاندار استقبال کی بجائے انہیں ٹیکسی پر گھر روانہ ہونا پڑا۔ انہوں نے دبئی میں پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے کامیابی کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔

 

ایئرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ملک اور قوم کے لیے محنت کی، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کے لیے کوشش کررہا ہوں گا۔