کوئٹہ: بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں کراٹے اور تیر اندازی مقابلوں کا انعقاد

Last Updated On 19 April,2019 01:53 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں جوڈو کراٹے اور تیر اندازی کے مقابلوں پر مشتمل دو روزہ چیمپین شپ کا افتتاح ہو گیا، صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

کوئٹہ میں ہونے والی جوڈو کراٹے اور تیراندازی چیمپین شپ کے دوران مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔ چیمپین شپ میں سردار بہادر خان ویمن یورسٹی، ملتان یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی مختلف خواتین کی یونورسٹیوں کی دو سو سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہی۔ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی جوڈو کراٹے اور تیر اندازی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو تھے۔

کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء لانگو نے کھیلوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انھیں ترقی کا ضامن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے لئے مختلف کھیلوں میں فروغ اور سہولیات مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس قسم کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ خواتین اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایونٹ کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔