یو ایس اوپن :اینڈی مرے دوسرے رائونڈ میں ایونٹ سے باہر

Last Updated On 30 August,2018 11:48 am

نیویارک (دنیا نیوز ) برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے ہی راؤنڈ میں سفر تمام ہو گیا، انہیں سپین کے غیر معروف کھلاڑی فرنینڈو نے شکست دی۔

یو ایس اوپن کے دوسرے مرحلے میں برطانیہ کے سابق ورلڈ نمبر ون اینڈی مرے اور سپین کے فرنینڈو مد مقابل ہوئے، سپینش کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا۔

اینڈی مرے نے کم بیک کر کے دوسرا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کر کے مقابلہ برابر کر دیا، سپین کے فرنینڈو نے آؤٹ کلاس پرفارمنس دیتے ہوئے اگلے دو سیٹ لگاتار جیت کر برطانوی سٹار کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔