کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ بیلاروس کی آرائنا نے جیت لیا

Last Updated On 27 August,2018 06:16 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلاروس کی آرائنا نے سپین کی کارلا سواریز کو ہرا کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا ہے۔

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلاروس کی آرائنا اور سپین کی کارلا سواریز مد مقابل ہوئیں۔ بیلاروس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں بھی آرائنا کی شاندار پرفارمنس جاری رہی، اس بار انہوں نے چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔