ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل چوتھی فتح

Last Updated On 27 August,2018 04:49 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرلی، شاہینوں نے ملائیشیا کو 4-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

شاہینوں کی ایشین گیمز میں لگاتار چوتھی کامیابی، جکارتہ میں پاکستان ہاکی ٹیم چھا گئی۔ گرین شرٹس نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ پاکستان کے اعجاز احمد نے 2 گول اسکور کیے، محمد عرفان اور مبشر علی نے ایک ایک بار گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔ ملائیشیا کو ہرا کر قومی ٹیم نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ گروپ بی میں پاکستان اپنا آخری پول میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔