ایسمٹرڈیم: (دنیا نیوز) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، بھارت کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بھی قومی ٹیم کو دو ایک سے ہرا دیا۔
ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ہالینڈ میں شاندار مقابلے جاری ہیں۔ پاکستان کا دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا۔ پہلے تین کوارٹرز میں میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا لیکن چوتھے کوارٹرز میں کینگروز نے مزید ایک گول کر کے دو، ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔
ٹورنامنٹ میں 25 جون کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ 26 جون کو قومی ٹیم کا میزبان ہالینڈ سے جوڑ پڑے گا۔ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کو چار، صفر کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔