فریال کیساتھ جھگڑے کی وجہ بات چیت کی کمی تھی، عامر خان

Published On 03 Jan 2018 08:58 PM 

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ تنازعات کا ذمہ دار بات چیت کی کمی اور ہاتھ کا زخم قرار دیا ہے۔

عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ جھگڑے اور تنازعات کی وجہ آپس میں گفتگو کی کمی اور باکسنگ سے دوری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے وہ باکسنگ پر مرکوز نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے خارج ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کشیدگی ہو گئی تھی۔ عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال پر الزام لگایا تھا کہ ان کا باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ معاملات ہیں۔