گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ، گھیراؤ جلاؤ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔
اے ٹی سی گوجرانوالہ نے 9 مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، زرتاج گل کی طرف سےدائر پہلی درخواست ضمانت واپس لے کر ایک نئی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔
عمر ایوب کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سےعدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، جس پرعدالت نے انکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔