خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن 3 جنوری 2018 سے ہو گی، اعلامیہ جاری

Published On 11 April,2025 09:51 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن 3 جنوری 2018 سے ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو بقایاجات تنخواہ کے ساتھ 36ماہ میں ادا کئے جائیں گے، کانسٹیبل کو سکیل 7، ہیڈ کانسٹیبل کو سکیل 9 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سکیل 11میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل کانسٹیبل کا سکیل 5، ہیڈ کانسٹیبل کا 7 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا سکیل 9 تھا۔