کوہاٹ: دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی

Published On 10 April,2025 09:47 pm

کوہاٹ : (دنیا نیوز) گرنیڈ پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ کوہاٹ کے علاقے شیخان میں پیش آیا ، ہینڈ گرنیڈ بم بچوں کو گندگی کے ڈھیر سے ملا تھا، بچے بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنیڈ پھٹنے کا واقعہ علاقہ شیخان میں پیش آیا۔ دھماکہ مسجد کے قریب ہوا۔