پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر اور پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، اختلافی معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کرلیں گے، جس نے بیان دیا وہی تشریح کرے زیادہ بہتر ہوگا، ہر بندے کو مطمئن کرنا میرے بس کی بات نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا خود کفیل صوبہ ہے، صوبے کی معدنیات استعمال ہورہی تھیں پیسہ نہیں آرہا تھا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے، غیرقانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔