کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی بارود کے ڈھیر پر ہے، حالات آج پھر خراب ہو رہے ہیں۔
چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے جو کردار ادا کر سکتے تھے وہ کیا، قانون توڑنے والے اور قانون نافذ کرنیوالے دونوں غیر مقامی ہیں، 50 سال سے ہماری سیاسی سپیس کو کم سے کم کیا گیا، سڑکوں پر نکلنا ہمارا آخری آپشن ہے ، کراچی کے مقدمے اعلیٰ عدالتوں میں سسک رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا غیرقانونی ڈمپرز حادثات کا باعث بن رہے ہیں، ابھی بتا رہے ہیں ایم کیوایم اگلی حکومت میں بھی شامل ہوگی۔