اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرکے دفنانے والا بھائی گرفتار

Published On 08 April,2025 01:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر کے دفنانے والے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم الفت نے اپنی 28 سالہ بہن کو قتل کر کے گھر کے باہر دفن کر دیا تھا۔

واقعہ گزشتہ روز تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا تھا، پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔