خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Published On 26 March,2025 04:32 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

خیبرپختونخوا کے تمام سکولوں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک تعطیلات رہے گی، محکمہ تعلیم نےاعلامیہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی

اعلامیہ کے مطابق سکولز پرنسپل، ہیڈٹیچر اور کلیریکل سٹاف کو سکول میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، دوران تعطیلات طلبہ میں مفت کتب کی تقسیم کی جائے گی۔