اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسران تعینات کردیئے۔
ذرائع کے مطابق وزرات قانون وانصاف نے ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل، 4 ڈپٹی اٹارنی جنرل اور 6 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تقرری کے احکامات جاری کیے ۔
عمر اسلم خان ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سید نوید الحسن شاہ ، سعید محمد فرہاد ترمذی، حفصہ بخاری محمد وسیم ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا
اسی طرح شکیل احمد پاشا شاہد احمد رانجھا ،ندیم حسین مغل، سید محمود الحسن، سلطان لہراسب خان، آصف خان جدون کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا۔
صدر مملکت نے لا افسروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔