نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار کی ملاقات، امن و امان بارے تبادلہ خیال

Published On 22 March,2025 03:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رؤف عطا نے ملاقات کی۔

صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رؤف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔