لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کی منظوری کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 7 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظوری کے لئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق صوبائی اسمبلی میں بل پیش کریں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 7 مارچ بروز جمعہ طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں متعدد دیگر مسودہ قانون بھی منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے، پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) آرڈیننس 2025، دی پنجاب کنٹرول آف نارکوٹک بل 2025، پیش کئے جائیں گے۔
اسمبلی میں پنجاب ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹیز (منسوخ اور دوبارہ تنظیم) بل 2025، پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی بل 2025 پیش کئے جائیں گے۔
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025، پنجاب فنانس (ترمیمی) بل 2025، پنجاب انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025 بھی اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے۔