اسلام آباد: (دنیا نیوز)رمضان المبارک کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے عدالتی اوقات کار جاری کرد یئے گئے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی، ساڑھے 11 سے 12 بجے تک کا وقفہ کیاجائے گا، 12 بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوبارہ کیسز کی سماعتیں ہوں گی۔
جمعہ کے روز ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کیسز کی سماعتیں ہوں گی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دفتری اوقات کار 9 بجے سے 2:30 بجے تک ہوں گے، جمعہ کےروز 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک دفتری اوقات کار ہوں گے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں صبح 9 بجے سے اڑھائی بجے تک کیسز سنے جائیں گے، ڈسٹرکٹ کورٹس میں جمعہ کے روزصبح 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کیسز کی سماعت ہوگی۔