لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال26-2025 پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ )کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل تھے۔
انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، دوسری جانب عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمان رانجھا نے میدان مار لیا جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔
علاوہ ازیں سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔