اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں لیڈر شپ نہ ہونے سے عمران خان قید میں ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک طرف اسٹیبلشمنٹ اور دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں سے بھی لڑتی رہی، ان کا سب سے بڑا فالٹ یہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا، پارٹی میں بزدارماڈل نافذ ہے، لیڈرشپ نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمران خان کو باہر نہیں لاسکے، پی ٹی آئی کی اب تک سیاسی حکمت عملی ناکام رہی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیرجیل میں اندررکھنا مشکل ہے، الیکشن کےبغیرملک میں استحکام نہیں آسکتا، عمران خان سے بیٹھ کرالیکشن کےمعاملات طےکرنےچاہئیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس ہونا بہت ضروری ہے، ان ڈائریکٹ توبات چیت ہو رہی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری27سیٹوں پرصدر،شہبازشریف18نشستوں پر وزیراعظم بنے، بانی پی ٹی آئی اوراداروں کےدرمیان درمیانی راستہ نکالنا پڑے گا۔