لاہور: (دنیا نیوز) رحمتوں، برکتوں، فضیلتوں اور عظمتوں والی رات، ملک بھر میں شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
مساجد میں محافل اور عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں ہوئیں، نوافل بھی ادا کئے گئے، علمائے کرام نے واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔
27 رجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، نبی کریمﷺ نے مسجد الحرام سے بیت المقدس اور پھر عرش معلیٰ تک کا سفر کیا، اُمت محمدی کو شب معراج میں ہی 5 نمازوں کا شاندار تحفہ بھی ملا۔