اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب اور اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مذاکرات میں بیٹھنے کی دعوت دی، پی ٹی آئی نے صاف انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور اسد قیصر کو الگ الگ ٹیلی فون کرکے اجلاس میں بیٹھنے کی دعوت دی۔
ایاز صادق نے عمر ایوب کو اپنی گفتگو میں کہا کہ مذاکرات سے ہی کسی بھی اختلاف کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے، اس لیے کل کے اجلاس میں شرکت کریں، تاہم عمر ایوب نے کہا کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے مذاکرا ت میں بیٹھنے سے انکار عمران خان کے بائیکاٹ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔