رینالہ خورد،ہہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر رینالہ خورد اور بہاولنگر میں مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ رینالہ کے نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل ٹرالر کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیر رفتارٹرالر نے ایک موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے دوسرے موٹرسائیکل کو کچل دیا،حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے ماڑی میاں صاحب کے قریب پیر شاہ روڑ پر تیزرفتار کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیور اہلکاروں نے مرنے والے تمام افراد کی لاشیں اور زخمی کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔