اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے، 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کیلئے 8 سنگل بنچ اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔
ڈیوٹی روسر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری جبکہ دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔
تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا۔
روسٹر کے مطابق چوتھے ڈویژن بنچ میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔