علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، عطاء اللہ تارڑ

Published On 09 January,2025 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنا ردِ عمل جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی "اوو اوو" کر کے احتجاج کر لیتے، قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاؤ گھیراؤ آپ کا وتیرہ ہے۔