اسلام آباد :(دنیا نیوز) سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی ۔
مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے، دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔
مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔