احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی: بیرسٹر سیف

Published On 01 December,2024 12:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ ان کی بھول ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے، بربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کیلئے کی مگر خوفزدہ خود ہیں، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔