اسلام آباد پہنچنا ہدف، دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن شہر بند رکھتی ہے: رؤف حسن

Published On 25 November,2024 10:50 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچنا ہدف ہے دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن شہر بند رکھتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قافلے کا سست ہونا ہماری سٹرٹیجی کا حصہ ہے، سارے قافلے اکٹھے ہو کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلہ26نمبر چونگی پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ لیڈرشپ نےکرنا ہے، اسلام آباد میں کونسی جگہ دھرنا دینا ہے ، فیصلہ پارٹی کرےگی، آج بیرسٹرگوہر،بیرسٹرسیف نےبانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، پشاورموڑہماری منزل نہیں ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نےماضی میں  سیکڑوں جلسے کیے ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، ہمارا کوئی ایسا ہدف نہیں جو پرتشدد ہو، ہمارا پہلا ہدف اسلام آباد پہنچنا تھا، ہم دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن اسلام آباد بند رکھے گی۔