ٹرمپ جیتنے سے بھی مڈل ایسٹ پالیسی میں فرق نہیں پڑیگا: حافظ حمد اللہ

Published On 05 November,2024 10:22 pm

لاہور:(دنیا نیوز) مرکزی رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو مڈل ایسٹ پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔

مرکزی رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قانون سازی کے لیے دوسری پارٹیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلا ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ جے یو آئی کو قانون سازی پراعتراض ہے۔