اسد قیصر کی وفد کے ساتھ مولانا سے ملاقات ، میڈیا سے گفتگو کیے بغیر چلے گئے

Published On 05 November,2024 08:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان جےیوآئی(ف) کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے تین رکنی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

جےیوآئی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نےآئین کی روح سےغداری کی ہے اورجےیوآئی سےکمٹمنٹ کی خلاف ورزی کی ہے، حکومت نےفسطایت کی انتہا کردی ہے، حکومت جوترامیم کررہی ہےاس کےہی گلےپڑیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے26ویں ترمیم کےبعد مولانا کےرول کوسراہا ہے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اسد قیصرکی قیادت میں آنے والا تحریک انصاف کا وفد میڈیا سے گفتگو کے بغیر روانہ ہوگیا۔