اسلام آباد: (دنیا نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ میں پہلا دن، ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس پہلے دن ساڑھے 9 بجے سے 10 بجکر 45 منٹ تک 30 مقدمات کی سماعت کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک گھنٹہ 15 منٹ میں 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر عدالتی وقفے 11 بجکر 30 منٹ تک ملتوی کر دیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال بنچ نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔