کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں کار حادثے میں ایم کیو ایم کی رکنِ قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا شاہ زیب نقوی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ صبح سویرے کلفٹن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب کار الٹنے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے میں نوجوان شاہ زیب سر پر چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی نوجوان راشد منہاس روڈ پرواقع عسکری فور کا رہائشی اور ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار اور مرحوم سینئر صحافی سید انصار علی نقوی کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا جبکہ زخمی نوجوان متوفی شاہ زیب کا دوست ہے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی میت ورثا کے حوالے کر دی۔
اہلِ خانہ کے مطابق سید شاہ زیب نقوی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء عسکری 4 کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔