پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفا کی سزا دی جا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت خوش آئند ہے، مریم نواز دوسرے جعلی کیس بنانے کی تیاری نہ کریں، بشریٰ بی بی وفا کی ایک داستان ہے جو عمران خان کے ساتھ نبھائی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی، بشری بی بی کو توڑوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ناحق قید کے 266 دن کا ایک ایک دن وفا کی ایک ایک داستان ہے، وفاداری میں شاید ہی کسی نے بشریٰ بی بی جتنی قربانیاں دی ہوں۔